ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا ہوا اعلان: 19 اور 22 جولائی کو ہونگے امتحانات

02:36PM Mon 28 Jun, 2021

بینگلورو: 28 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا  آخر کار اعلان ہوچکا ہے جس کے مطابق ایس ایس ایل سی کے امتحانات دو دون 19 جولائی اور 22 جولائی کو منعقد ہونگے۔ وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات سریش کمار نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات دو دن میں مکمل ہونگے اور ہر دن تین مضامین کے امتحانات ہونگے جس کے لیے 30 جون سے ہال ٹکٹ جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ریاضی (میتھس) سائنس اور سماجی سائنس (سوشیل) کے مضامین کا ایک پرچہ ہوگا تو دوسرا پرچہ کنڑا، انگریزی اور ہندی زبان کا ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سریش کمار نے کہا ہے کہ اگر کوئی طالب علم کسی وجہ سے امتحان نہیں لکھ پاتا ہے تو پھر اس کو ایک اور موقع دیا جائے گا اور طالب علم کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی۔