اتر کینرا میں آج پھر 19 افراد کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو: بھٹکل میں 13 نئے معاملات
12:32PM Wed 8 Jul, 2020
بھٹکل: 8 جولائی، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں پچھلے ایک ہفتہ سے کورونا کے مسلسل معاملات سامنے آرہے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ آج بھی اتر کینرا میں مجموعی طور پر 19 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 13 معاملات صرف بھٹکل سے ہیں ان کے علاوہ یلاپور سے 3 معاملات، ہلیال سے دو معاملات اور کاروار سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کی مانیں تو آج بھٹکل میں جن 13 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ان میں اس سے قبل کورونا پوزیٹیو آئے دو افراد کے رابطے میں آئیں چار خواتین، تین لڑکیاں، دو بچے اور دو شخص شامل ہیں جن میں سے ایک وجئے واڑہ سے لوٹا تھا اور دوسرا کویت سے واپس آیا تھا۔ اس کے علاوہ پولس اہلکار کی 26 سالہ اہلیہ اور اس کے ایک سال کے بچے کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ایک نرس کے پرائمری رابطے میں تھے جس کی رپورٹ کچھ دنوں پہلے پوزیٹیو آئی تھی۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں اب تک کورونا کے 207 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 58 مریض صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں اور 149 مریض زیر علاج ہیں۔