مینگلور کسٹم حکام نے آج دو مسافروں سے 18.75 لاکھ کا غیر قانونی سونا کیا ضبط: بھٹکل کا ایک اور کیرالہ کا ایک شخص ہوا گرفتار
03:44PM Mon 29 Mar, 2021
مینگلورو : 29 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسپائس جیٹ اور ائیر انڈیا کے ذریعے آج صبح دبئی سے مینگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے دو مسافروں کو کسٹم افسران نے گرفتار کرکے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان دونوں میں سے ایک 48 سالہ شخص کیرالہ کا رہنے والا ہے تو دوسرا 44 سالہ شخص بھٹکل کا ہے۔
یہ دونوں خصوصی طور پر بنائے گئے جوتوں میں سونا چھپا کر لا رہے تھے کہ کسٹم افسران نے تلاشی کے دوان 405 گرام سونا برآمد کیا جس کی قیمت 18.75 لاکھ لگائی گئی ہے ۔
اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ دونوں خصوصی طور پر بنائے گئے جوتوں میں سونا چھپا کر لا رہے تھے کہ کسٹم افسران نے تلاشی کے دوان 405 گرام سونا برآمد کیا جس کی قیمت 18.75 لاکھ لگائی گئی ہے ۔
اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔