ریاست میں آج کورونا کے 187 معاملات: کل تعداد 3408 کو پہنچی

03:31PM Mon 1 Jun, 2020

بینگلورو: یکم جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کوڈ19- کے 187 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3408 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق مجموعی طور پر اب تک ان میں 1328 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب 2026 معاملات ایکٹیو ہیں۔ آج اڈپی میں 73، بینگلور میں 28، کلبرگی میں 24، منڈیا میں 15، دکشن کینرا میں چار اور ہاسن میں 16 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔