یوگا ڈے کے موقع پر 180 ممالک کے نمائندوں کی وزیراعظم مودی نے کی قیادت، بنا گینیز ورلڈ ریکارڈ

02:53PM Wed 21 Jun, 2023

وزیراعظم نریندرمودی اپنے پہلے سرکاری امریکی دورے کے دوران یو این ہیڈکوارٹر میں منعقدہ یوگا ڈے پروگرام میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا مطلب ہے جوڑنا، یہ عالمی امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے  بعد وہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے وہ دن مین یو این ہیڈکوارٹر میں منعقد یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکہ میں پی ایم مودی کا اس سے قبل زبردست استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سمیت کئی قدآور شخصیات سے ملاقات کی۔ یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یوگا عالمی امن کے لیے بہت ضروری ہے، یوگا ہندوستان سے آیا ہے، لیکن اسے سبھی لوگ کرسکتے ہیں، اس پر کوئی کاپی رائٹ نہیں ہے۔
یو این ہیڈکوارٹر میں پی ایم نریندر مودی کی لیڈرشپ میں ہوئے یوگا ڈے پروگرام میں سب سے زیادہ قومیت کے لوگ شامل ہوئے اور انہوں نے یوگا کیا۔ یہ پروگرام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے یو این ہیڈکوارٹر میں دنیا کے مختلف ممالک اور طبقوں سے آئے سبھی لوگوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یوگا ہی ہے کہ آپ سب یہاں ایک ساتھ ہیںَ یوگا زندگی جینے کا ایک طریقہ ہے۔