مسقط سے مینگلور کے لیے 180 مسافروں کو لے کر چارٹرڈ فلائٹ نے بھری اڑان

04:35PM Sat 27 Jun, 2020

مینگلور: 27 جولائی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 24 جون کو مسقط سے مینگلور کو اڑان بھرنے والی سلام ائیر چند وجوہات کی بنا پر منسوخ ہوگئی تھی۔ آج اس چارٹرڈ فلائٹ نے عمان سے مینگلور کے لیے اڑان بھری ہے جس میں 180 مسافر سوار ہیں جن میں سے 24 مسافروں کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ اطلاع کے مطابق مینگلور جماعت المسلمین کی طرف سے ان کے کھانے پینے اور بس وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ رات ایک بجے تک یہ بھٹکل پہنچ جائیں گے جس کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ان تمام کو انجمن کے کورنٹائن سینٹر میں رکھا جائے گا۔