کل 18 جون کو ہوگا پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان: اس طرح دیکھ سکتے ہیں نتیجہ
12:30PM Fri 17 Jun, 2022

بینگلورو: 17 جون، 2022 (ذرائع) کرناٹکا پری یونیورسٹی سرٹیفیکیٹ (پی یو سی) دوم کے نتائج کا اعلان کل 18 جون 22 بروز سنیچر صبح 11:30 بجے کو ہوگا۔
اس تعلق سے ٹوئٹر ہینڈل پر جانکاری دیتے ہوئے وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر بی سی ناگیش نے کہا کہ ‘‘کل پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ تمام طلبہ کو نیک خواہشات پیش ہے۔’’
پی یو سی دوم کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ ان دو ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نتیجہ دیکھ سکیں گے۔ https://pue.karnataka.gov.in/ https://karresults.nic.in/ واضح رہے کہ ریاست میں 22 اپریل سے 18 مئی تک پی یو سی کے امتحانات چلے تھے ۔ದ್ವಿತೀಯ ಪಿಯುಸಿ ಪರೀಕ್ಷೆ ಫಲಿತಾಂಶವನ್ನು ನಾಳೆ (ಜೂನ್.18) ಪ್ರಕಟಿಸಲಾಗುತ್ತದೆ.
ವಿದ್ಯಾರ್ಥಿಗಳಿಗೆ ಶುಭಾಶಯಗಳು. 2nd PUC exam results will be announced tomorrow. Best wishes to all students💐. — B.C Nagesh (@BCNagesh_bjp) June 17, 2022