پندرہ سے 18 سال کے بچوں کے ویکسینیشن اور پری کاشن ڈوز کیلئے گائیڈلائنس جاری

04:22PM Mon 27 Dec, 2021

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے پیر کو 15 سے 18 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسینیشن، صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکروں کے لئے احتیاطی خوراک اور دیگر بیماریوں سے متاثر 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ رہنما خطوط کے مطابق صحت اور فرنٹ لائن ورکروں کو جنہوں نے دونوں ڈوز لے لی ہیں ، 10 جنوری سے کووڈ 19 ویکسین کی ایک اور ڈوز فراہم کی جائے گی ۔ اس احتیاطی ڈوز کی ترجیح دوسری ڈوز دئے جانے کی تاریخ سے 9 ماہ مکمل ہونے پر مبنی ہوگی ۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 10 جنوری سے صحت اور فرنٹ لائن پر تعینات ورکروں ، دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو احتیاطی طور پر ویکسین کی ڈوز دینی شروع کر دی جائے گی ۔ اگرچہ انہوں نے 'بوسٹر ڈوز' کا ذکر نہیں کرتے ہوئے اس کو 'احتیاطی ڈوز ' کا نام دیا ۔