لڑکیوں  کی شادی کی عمر 18 سے بڑھاکر 21سال کرنےکی تجویز کو کابینہ نے دی منظوری

11:29AM Thu 16 Dec, 2021

نیو دہلی : 16 دسمبر، 2021 (ذرائع) مرکزی کابینہ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے دوہزار بیس میں اس حوالے سے اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ قوت بخش تغذیہ کی کمی بیٹیوں کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ان شادی مناسب وقت پر ہوں۔ ذرائع کے مطابق اب مرکزی حکومت موجودہ قانون میں ترمیم کرے گی۔کابینہ نے اس معاملے پر تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پریہ فیصلہ لیا ہے۔