18 لاکھ طلبہ کا انتظار ختم ، سی بی ایس ای بورڈ نے کیا 10 ویں کا ریزلٹ جاری

04:49PM Wed 15 Jul, 2020

CBSE Board 10th Results 2020 : سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کا ریزلٹ بدھ کو جاری کردیا گیا ۔ اسی کے ساتھ ہی 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کا طویل عرصہ سے جاری انتظار بھی ختم ہوگیا ۔ اس سال سی بی ایس ای دسویں جماعت میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح 91.46 فیصد رہی ۔ اس سال امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ اپنا ریزلٹ آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ سی بی ایس ای نے گزشتہ پیر کو ہی 12 ویں کے نتائج بھی جاری کئے تھے ، جس میں 88.87  فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے ۔ اس مرتبہ بورڈ نے میرٹ لسٹ جاری نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریزلٹ کی خاص باتیں 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ۔ 91.46  فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کی شرح 93.31 فیصد رہی ۔ لڑکوں کے پاس ہونے کی شرح 90.14 فیصد رہی ۔ میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔ اس بنیاد پر جاری کیا گیا ریزلٹ جو طلبہ تین سے زیادہ سبجیکٹ کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں ، ان کے ریزلٹ تین بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئے گئے ہیں ۔ یعنی بیسٹ آفر تھری کی بنیاد پر ایوریج نمبرات دئے گئے ہیں ۔ جن طلبہ نے تین سبجیکٹ کے ہی امتحانات دئے ہیں ان کے ریزلٹ دو بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئے گئے ہیں ۔ یعنی باقی سبجیکٹ میں نمبرات بیسٹ آف ٹو کی بنیاد پر دئے گئے ہیں ۔