سری لنکا کی صدارتی رہائش گاہ پر مظاہرین کو 1.78 کروڑ ملے

02:29PM Mon 11 Jul, 2022

سری لنکا میں مظاہرین نے صدر گوتابایا راجا پاکسے کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر لیاہے اور وہیں جمع بیٹھے ہیں۔ ’اے بی پی‘ کے نیوز پورٹل کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایوان صدر کے اندر بھاری رقم ملی ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی لیکن اس میں میں مظاہرین ملی رقم گنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر انہیں 1,78,50,000 سری لنکن روپے ملے۔