مالی : دہشت گردوں کا حملہ،170 میں سے 80 یرغمالی رہا، 3ہلاک

02:35PM Fri 20 Nov, 2015

مغربی افریقہ کے ملک مالی کےدارالحکومت میں لگژری ہوٹل میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ مالی کے میڈیا کے مطابق حملے کےدوران غیرملکیوں سمیت 170افراد کو یرغمال بنا لیا گیا، 3 افراد مارے گئے،سیکیورٹی فورسز نے 80 یرغمالیوں کو رہا کرالیا ۔ سیکوریٹی حکام کے مطابق 10حملہ آوروں نے صبح 7بجے ہوٹل کی ساتویں منزل پر کارروائی کی، دہشت گرد سفارتی نمبر پلیٹ والی کار میں ہوٹل میں داخل ہوئے اور 140مہمانوں اور عملہ کے 30ارکان کو یرغمال بنالیا۔ 190کمروں پر مشتمل ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، مالی کے سیکوریٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد یرغمالیوں کو رہا کرالیا۔ واقعے میں ترک ایئر لائن کے 3اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یرغمالیوں میں بھارت، فرانس اور چین کے شہری شامل ہیں۔