جالی پٹن پنچایت میں رہنے والے عوام کے لیے 17ستمبر کو کورونا کا میگا میلہ: دو مقامات پر ہوگی ٹیکہ کاری
01:03PM Wed 15 Sep, 2021
بھٹکل: 15 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 17ستمبر،2021 بروز جمعہ پنچایت کی طرف سے بینڈے کان کنڑا اسکول اور انفا کلب آزاد نگر فرسٹ کراس میں کورونا ٹیکہ کاری کا میگا میلہ منعقد ہورہا ہے، جس میں فرسٹ اور سکینڈ ڈوز لینے والے افراد کورونا کا ٹیکہ لے سکیں گے۔ اس کے لیے ضروری دستاویزات ساتھ لے جائیں اور اپنا موبائل ضرور ساتھ رکھیں۔
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔