فلپائن میں طیارہ حادثہ، 17 فوجی ہلاک، متعدد 40 زخمی

02:05PM Sun 4 Jul, 2021

منیلا: جنوبی فلپائن میں اتوار کے روز 92 جوان پر مشتمل فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم سے کم 17 فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورین زانا نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 17 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور 40 افراد کو بچا لیا گیا۔
فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔ تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا جہاں فوج نے طویل عرصے سے باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔
لورینزنا نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں 3 پائلٹ اور عملے کے 5 افراد شامل تھے۔ مسلح افواج کے سربراہ سیریلو سوبیجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے کم از کم 40 افراد کو بچایا گیا اور اب ان کا علاج کرایا جارہا ہے۔