160شہید لیفٹیننٹ پر ویڈیو جاری، پوچھا کشمیر میں برہان وانی رہے گا یا عمر فیاض؟
02:30PM Sun 14 May, 2017
نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز)ہندوستانی فوج نے لیفٹیننٹ عمرفیاض کی شہادت کو یاد کیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کرکے کہا گیا ہے کہ فوج اور کشمیر دونوں کو عمر پر فخر ہے۔ عمر فیاض کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں برہان وانی کا بھی ذکر ہے۔یہ کشمیر کو طے کرنا ہے کہ یہاں برہان وانی رہے گا یا عمرفیاض۔اس ویڈیو کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مجھے نہ ہندوستانی نے مارا، نہ پاکستانی نے، مجھے کشمیری نے مارا، یہ کشمیر کو طے کرنا ہے کہ یہاں برہان وانی رہے گا یا عمرفیاض۔اس سے پہلے 10 مئی کو شوپیاں میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ عمر کے قاتل دہشت گردوں کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ حزب المجاہدی کے تین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ فیاض کے جنازے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی تھی۔ معلومات کے مطابق تین دہشت گرد اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے، اغوا سے پہلے کم از کم دو مشتبہ لوگوں نے شادی کی تقریب میں لیفٹیننٹ فیاض کی شناخت کی تھی، اس کے بعد شادی کی تقریب سے قریب ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سیب کے باغ میں ان کا قتل کر دیا گیا۔