اگست کی 16 تاریخ سے ریاست میں شروع ہورہے ہیں پی یو سی کے کلاسس: ایس ایس ایل سی کے جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ نہیں ہوگی
04:13PM Wed 11 Aug, 2021
بینگلورو: 11 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی یو ایجوکیشن بورڈ نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ریاست بھر میں 16 /اگست سے پی یو سی کے لیے کلاسس شروع کرنے کی بات کہی ہے۔
محکمہ کے مطابق اب ایس ایس ایل سی کے نتائج بھی سامنے آچکے ہیں جس میں پرائیوٹ طلبہ کو چھوڑ کر تمام طلبہ کامیاب ہوچکے ہیں اس لیے پی یو کالجوں کے پرنسپال کو 31 اگست تک داخلہ کی کارروائی مکمل کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔جبکہ اس کے بعد داخلہ کرنے والوں سے تاخیر کرنے کی فیس بھی لی جائے گی۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اس بار میٹرک کےجوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ نہیں کی جائے گی اس لیے کہ اس بار او ایم آر شیٹ کے ذریعے امتحانات ہوئے تھے جس کی جانچ میں غلطیوں کا امکان نہ کے برابر رہتا ہے۔