لائف کیر اسپتال کی جانب سے 16 دسمبر کو منعقد ہورہا ہے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ

03:38PM Mon 13 Dec, 2021

بھٹکل: 13 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے لائف کیر اسپتال میں 16 دسمبر،2021  کو مفت ہیلتھ چیک اپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں جس میں جنرل فزیشن، ذیابطیس کے ماہر، ارتھوپیڈک سرجن، چلڈرن اسپیشلسٹ، ڈینٹل ڈاکٹر اور ماسٹر فزیو تھراپسٹ  کیمپ میں شریک ہونے والے مریضوں کی مفت جانچ کی جائے گی۔یہ چیک آپ کیمپ صبح نو بجے شروع ہوگا اور دوپہر دو بجے تک چلے گا۔ اس کی اطلاع آج لائف کیر میں منعقد اخباری کانفرنس میں لائف کئیر کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب سلمان جوباپو دی گئی ۔  انہوں نے کہا کہ یہ مفت چیک اپ کیمپ لائف کیر اور جے سی آئی بھٹکل کے اشتراک سے رابطہ سوسائٹی ہال میں  منعقدکیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹروں کی ہدایات پر  ای سی جی، شوگر، بی پی، لپیڈ پروفائل، یوریک ایسیڈ وغیرہ  ٹیسٹ بھی بالکل مفت کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پھر اسپتال کی جانب سے انہیں 15 فیصد تک چھوٹ بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے  08385227997 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔