گاندھی جی کی 150/ویں سالگرہ کی تکمیل پر جدہ میں ہندوستانی قونصل کی سائیکل ریلی
11:37AM Mon 3 Jun, 2019

جدہ: 3 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جدہ میں ہندوستانی قونصل نے بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی 150/ویں سالگرہ کی تکمیل پر امن کے لیے #Mahatma@150 کے نام سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔
سات کلو میٹر کی اس سائیکل ریلی کا آغاز قونصل جنرل جناب محمد نورالرحمان صاحب نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔
اس ریلی میں ہندوستانی افراد کے علاوہ سعودیہ کے احباب نے بھی حصہ لیا۔
