ہوناور میں ماہی گیری سے لوٹ رہی کشتی پلٹ گئی: سبھی 15 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

01:03PM Thu 10 Sep, 2020

ہوناور: 10 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور میں آج ماہی گیری سے لوٹنے کے دوران ایک کشتی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پلٹ گئی ہے تاہم اس پر موجود تمام 15 ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ اطلاع کے مطابق فلیپس لوپس کی ملکیت والی سینٹ انٹونی نامی کشتی ساحل سے تھوڑی ہی دوری پر تیکنکی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پلٹ گئی جس کے بعد قریب میں موجود کشتیوں کی مدد سے تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ کشتی میں موجود جال اور دیگر ماہی گیری کے آلات ڈوب جانے سے لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔