شیرور میں تیز رفتار بائک نے دی ڈوائیڈر کو ٹکر: 15 سالہ ارہان بوٹیکر جاں بحق
10:21AM Thu 11 Feb, 2021
بیندور: 11 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیرور کے قریب الوے گیدے قومی شاہراہ پر آج صبح تیز رفتاری کے ساتھ بائک چلانے کے دوران بائک ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجے میں بائک چلا رہے 15 سالہ ارہان ابن انصار بوٹیکر کی موت واقع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارہان کو گذشتہ ہفتے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے جرم میں بیندور پولس نے پکڑ کر جرمانہ عائد کیا تھا اور اس کی بائک کو دو دن کے لیے پولس تھانہ میں ہی رکھا تھا۔
تاہم آج پھر ایک بار ارہان نے بائک شاہراہ پر دوڑائی اور تیز رفتاری کے دوران اپنا توازن کھونے سے ڈوائیڈر سے ٹکرا گیا اور وہیں پر اس کی موت واقع ہوگئی۔
اس سلسلہ میں بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔