یوکرین کی راجدھانی کیف میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، وزیر داخلہ سمیت 16 افراد کی موت

03:15PM Wed 18 Jan, 2023

کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اور دو بچوں سمیت سولہ افراد کی موت ہوگئی گئے۔ یوکرین کی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یوکرین کی قومی پولیس کے سربراہ ایہور کلیمینکو نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کا ہیلی کاپٹر کیف کے مشرقی مضافاتی علاقے برووری میں گر کر تباہ ہوا۔ جان گنوانے والوں میں ہیلی کاپٹر میں نو افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق وزیر داخلہ ڈینس موناسٹرسکی اور نائب وزیر کریلو ٹیموچینکو کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہوگئی ہے ۔ حکام نے پہلے کہا تھا کہ 10 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر 'کنڈرگارٹن' کے حادثہ کا شکار ہوا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ کیف سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں برووری نامی قصبے میں گر کر تباہ ہوا جب کہ بچے اور دیگر افراد کنڈرگارٹن کے اندر موجود تھے۔
مقامی میڈیا نے پولیس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹرسکی اور ان کے نائب شامل ہیں۔ اسی دوران کیف کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیکسی کولیبا نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ سبھی افراد اور عملے کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا ہے۔