بھٹکل میں قاضی صاحبان نے نئے اسلامی سال1445 ہجری کا کیا اعلان: محرم کے چاند کی ہوئی تصدیق
02:55PM Tue 18 Jul, 2023
بھٹکل: 18 جولائ 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج 29 ذی الحجہ 1444 کا دن تھا اور قاضی صاحبان کے ذریعے مغرب کے وقت محرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ بھٹکل کے قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق محرم کا چاند نظر آگیا ہے اور اسلامی تاریخ کے مطابق آج رات سے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوچکا ہے۔
بھٹکلیس ڈاٹ کام اس موقع پر نئے اسلامی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس سال کو ہمارے لیے مبارک فرمائے اور اسے ہم سبھوں کے لیے خیر و عافیت کا سال بنائے ۔ آمین