بھٹکل میں آج صبح تک 140/ایم ایم بارش ریکارڈ
04:43PM Mon 22 Jul, 2019
بھٹکل: 22 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ساحلی پٹی پر گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے ندی نالے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ایسے میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
ادھر بھٹکل میں پیر کی صبح تک سب سے زیادہ 140/ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بھٹکل میں مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سواریوں اور پیدل چلنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں بھٹکل میں ایک دو جگہوں پر گھر کے کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔