ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا ہوا اعلان: 14 جون سے شروع ہونگے امتحانات

04:42PM Thu 28 Jan, 2021

بینگلورو: 28 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایس ایس ایل سی امتحانات امسال 14 جون سے شروع ہوکر 25 جون تک چلیں گے۔ اس کا اعلان آج وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے کیا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے نویں ، دسویں ، پی یو سی اول اور دوم کے کلاسس  پورا دن چلیں گے۔جبکہ چھٹی سے لے کر آٹھویں تک کے لیے ودھیا گما کلاسس اسی طرح جاری رہیں گے اور اس کے علاوہ دوسرے کلاسس کو تعلیم شروع کرنے کے بارے میں فروری کے دوسرے ہفتے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ  لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا نو مہینوں بعد یکم جنوری سے دسویں اور پی یو سی دوم کو کلاسس شروع ہوئے تھے۔جس میں شروع شروع میں طلبہ کی تعداد کم تھی لیکن اب طلبہ کی اچھی خاصی تعداد آرہی ہے۔