شرالی کی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے کے الزام میں دو ملزمین گرفتار
04:28PM Sun 7 Mar, 2021
بھٹکل: 7 مارچ،2021(بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے شرالی( چتراپور )میں رہ رہی 14 سالہ طالبہ سے ناجائز تعلقات بنا کر اسے حاملہ کرنے کے الزام میں پولس نے دو ملزمین کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ملزمین کی شناخت سرسی کے رہنے والے روی پٹگار(35سال) اور شیرالی گوڈی ہیتل کے رہنے والےشیوراج نائک (22سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
بھٹکل رورل پولس تھانہ میں اس کی والدہ کی طرف سے درج شکایت کے مطابق وہ پہلے چتراپور میں ایک کرایے کے مکان میں رہتے تھے جس کے بعد پھر وہ مرڈیشور کے تیرن مکی میں منتقل ہوگئے۔ لیکن لڑکی اپنے سہیلی سے ملنے کے لئے بار بار چتراپور جایا کرتی تھی ۔ اس دوران ملزمین سے اس کی جان پہچان ہوگئی جو بعد میں ناجائز جنسی تعلقات میں بدل گئ۔لڑکی کی والدہ کی طرف سے صرف روی کے نام کیس درج کیا گیا تھا لیکن تحقیقات میں شیوراج کا نام بھی سامنے آگیا ۔ان دونوں کو عدالت میں حاضر کرکے حراست میں بھیجا گیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔