ماچس کی ڈبیا کی قیمتوں میں 14 سالوں بعدہونے جارہا ہے اضافہ: یکم دسمبر سے دو روپئے میں ملیں گی ڈبیا

12:16PM Sun 24 Oct, 2021

بینگلورو: 24 اکتوبر، 2021 (ذرائع) ماچس کی تیلیوں کی ڈبیا جس کی قیمتیں 14 سالوں سے فی باکس ایک روپیہ چل رہی ہیں  اب یکم  دسمبر سے 2 روپے فی باکس تک بڑھا دی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیصلہ ماچس کے مینوفیکچررز کی فیڈریشن نے کیا ہے۔ اس  فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگائی ، خام مال کی قیمت اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے  کی وجہ سے  ٹرانسپورٹ چارجز میں  زیادتی کے سبب قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔ ماچس کی ڈبیا  پچھلے چودہ سال سے واحد ایسی چیز تھی جس کی قیمت میں 14 سالوں سے اضافہ نہیں ہوا تھا ۔  اس کی قیمت 2007 میں 50 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے اور 1995 میں 25 پیسے سے بڑھا کر 50 پیسے کر دی گئی تھی۔ اب تمل ناڈو کے شیواکاسی میں واقع آل انڈیا چیمبر آف میچ انڈسٹری نے قیمت میں 2 روپے فی ڈبیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ .