کورنٹائن سینٹر میں 14 دن مکمل ہونے پر دبئی سے لوٹنے والوں کو بھیجا گیا گھر
04:11PM Wed 22 Jul, 2020
بھٹکل: 22 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی کے راس الخیمہ سے 8 جولائی کو مینگلورو ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچنے والے 178 افراد کو آج 14 دنوں کا کورنٹائن مکمل کرنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھٹکل کے اے پی ایس، ایک نجی لاڈج اور انجمن میں چودہ دن مکمل کرنے والے ان مریضوں میں سے 140 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جبکہ بقیہ افراد کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ان تمام کو مزید سات دن گھروں میں ہی کورنٹائن کرنے کا حکم دیا ہے۔