وزیر اعلیٰ یڈی یو رپانے ریاست کرناٹک میں کل رات سے 14 دنوں کے لاک ڈاؤن کا کیا اعلان: صبح 6 سے 10 بجے تک ضروری اشیاء خریدنے کی ہوگی چھوٹ
09:43AM Mon 26 Apr, 2021

بینگلورو: 26 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل رات سے ریاست بھر میں 14 دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 27 اپریل کی رات نو بجے سے شروع ہوگا۔
وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کی صدارت میں آج کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
یہ لاک ڈاؤن اس کرفیو کی طرح ہی ہوگا جو ویک اینڈ کے وقت لاگو کیا گیا تھا ۔ اس دوران بھی عوام کو صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ضروری اشیاء خریدنے کی چھوٹ رہے گی۔
بتایا گیا کہ کرناٹک حکومت نے گھر میں شراب کی ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے باہر یا ریاست کے اندر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی صورتحال میں چھوٹ دی جائے گی۔ ریاست سے باہر یا ریاست کے اندر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین دینے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ تعلقہ اسپتال میں دستیاب رہے گی۔اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہنے کی بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا (Bs Yediyurappa) کے مطابق ، طبی اور ضروری خدمات ، مینوفیکچرنگ ، تعمیرات ، زرعی باغبانی کے شعبوں کی اجازت ہوگی۔ چیف سکریٹری پی روی کمار آج شام تک لاک ڈاؤن کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کریں گے۔