اترکینرا میں آج کورونا کے 139 نئے معاملات: یلاپور میں 43 اور کاروار میں 40 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو
02:18PM Wed 26 Aug, 2020
کاروار: 26 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا ضلع میں آج کورونا کوڈ19 کے 139 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ معاملات یلاپور اور کاروار سے ہیں جہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بالترتیب 43 اور 40 معاملات سامنے آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق اس کے علاوہ ہلیال میں آج 22 معاملات، کمٹہ میں 16 معاملات، انکولہ میں چار معاملات جبکہ بھٹکل،سرسی اور منڈگوڈ میں تین تین نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
اسی طرح آج ضلع میں 38 لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ ہلیال میں ایک شخص کی کورونا سے موت بھی ہوئی ہے۔