بنگلور کے ریلوے اسٹیشن پر130مسلم بچوں کی حراست اوررہائی ضمیر احمد خان اور رضوان ارشد کی مداخلت کارگرثابت ہوئی
02:36PM Wed 12 Jul, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) آج صبح بنگلور کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے گوہاٹی ایکسپریس کے ذریعہ بنگلور آنے والے 130مسلم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر بہت سارے بچوں کو ریمانڈ ہوم روانہ کردیا کیا تھا۔ سابق وزیر جناب ضمیر احمد خان ،رضوان ارشد یم یل سی،جنتادل لیڈر جناب سید شفیع اللہ وغیرہ کی مداخلت سے ان بچوں کی رہائی عمل آئی۔یہ بچے بنگلور کے مختلف مدارس میں پڑھنے والے ہیں جو رمضان کی چھٹیوں میں اپنے آبائی وطن یوپی ،بہار، آسام وغیرہ ریاستوں میں جاکر چھٹیوں کے بعد دوبارہ واپس ہورہے تھے بتایا جاتا ہے کہ ٹرین میں بچوں کی تعداد دیکھ کر کسی نے پولیس میں شکایت کی تھی اور جب ٹرین وشا کھاپٹنم پہنچی تو اسٹیشن پر بچوں کو اتار نے کی کوشش کی گئی بعد میں دیگر اسٹیشنوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ آج صبح جب گوہاٹی ایکسیرس کنٹو ٹمنٹ ریلوے اسٹیشن پہنچی تو پولیس نے ان بچوں اور ان کی نگرانی کرنے والوں کو ٹرین سے اتار کر پوچھ تاچھ شروع کردی دیکھتے ہی دیکھتے ایلکڑانک میڈیا والے بھی وہاں پہنچ گئے۔بجرنگ دل اور چاٹلڈ ویلفیر کے کارکن کہلانے والے بھی پہنچ کر بچوں کو ریمانڈ ہوم روانہ کرنے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالنے لگے اور ان بچوں کے تعلق سے الٹا سیدھا کہنیلگے کہا جانے لگا کہ بچے بنگلہ دیشی ہیں۔ یہ بھی کہا جانے لگاکہ بچوں کا مذہب تبدیل کرکے انہیں اغوا کرکے کیر لا لے جایا جارہا ہء وغیرہ ۔جیسے ہی ان بچوں کو پولیس حراست میں لئے جانے کی خبر پھیلی تو کئی مدارس کے ذمہ دار احباب اور کئی ایک مسلم تنظیموں کے ذمہ دار احباب ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے اور بچوں کی شناخت کرکے دستاویزات بتا کر بچوں کو چھڑا نے کی کوشش کی تو بحرنگ دل والوں نے پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا حراست میں لئے جانے والوں میں مدرسہ حسینیہ املاپور ٹمکور کے50طلباء مصباح العلوم ٹینک گارڈن کے15طلباء مدرنور الاسلام مرکرہ کے15طلبا ء وغیرہ شامل ہیں چامراج پیٹ حلقہ کے یم یل اے سابق وزیر جناب ضمیراحمد خان،جناب رضوان ارشد یم یل سی ،انجمن خدام المسلمین کے صدر مسعود عبدا قادر۔ سدبھاؤنا کے جناب صادق،آشیانہ کے جناب فاروق، جنتادل لیڈر سید شفیع اللہ، مولانا حنیف افسر وغیرہ نے ریلوے اسٹیشن میں بچوں کی رہائی کے سلسلے میں کافی جدوجہد کی۔ آشیانہ کے جناب فاروق نے بچوں کیلئے کھانے کے پیکیٹ تیار کرکے بچوں کو کھانا کھلایا۔