بھٹکل کے تین معاملات سمیت اتر کینرا میں آج 13 لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو
02:39PM Sun 12 Jul, 2020
کاروار: 12 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج مزید 13 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جن میں سے تین افراد کا تعلق بھٹکل سے۔
ان کے علاوہ کاروار سے پانچ معاملات، سداپور سے دو معاملات، کمٹہ، ہلیال اور ڈانڈیلی سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھٹکل میں جن تین تین لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ان میں سے ایک شخص چند دن پہلے مینگلورو سے تو دوسرا شخص بینگلورو سے لوٹا تھا جبکہ ایک 17سالہ لڑکے کی رپورٹ بھی آج بھٹکل میں پوزیٹیو ملی ہے جس کے رابطہ کے بارے میں ابھی معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔