امارات: 13 ممالک کے لیے ویزوں پر پابندی کی حقیقت واضح ہو گئی
03:34PM Sun 20 Dec, 2020
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے باور کرایا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بعض ممالک کے لیے ویزوں پر پابندی عارضی ہے۔
اس سے قبل امارات نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے اپنے ویزوں کا اجرا روک دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی جس کے سبب بہت سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
مذکورہ ممالک کے نام یہ ہیں : شام، لبنان، عراق، تونس، الجزائر، ليبيا، يمن، ايران، ترکی، افغانستان، پاکستان اور کینیا.
دو سال قبل متحدہ عرب امارات نے ایک قانون منظور کیا تھا۔ قانون کے تحت امارات آنے والے تارکین وطن کو ریٹائرمنٹ کے بعد طویل المیعاد ویزے کی پیش کش کی گئی۔ اس مقصد کے لیے درخواست دہندہ کی عمر 55 برس سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
اس قانون کے تحت خصوصی مراعات کے ساتھ 5 سال کی مدت کے قیام کی اجازت ہو گی۔ بعد ازاں 55 برس اور اس سے زیادہ کے ریٹائرڈ تارکین وطن کے لیے مقررہ شرائط کے ساتھ اس ویزے کی خود کار طریقے سے تجدید ہو جائے گی۔
شرائط کے مطابق یہ لازم ہے کہ ریٹائرڈ تارک وطن کی امارات میں ریئل سیکٹر کے شعبے میں 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری ہو یا پھر اس کے پاس موجود بچت کی مجموعی رقم دس لاکھ درہم سے کم نو ہو یا پھر وہ ثابت کرے کہ اس کی ماہانہ آمدنی کم از کم 20 ہزار دہم رہے۔ اس قانون پر عمل درامد 2019ء کے آغاز سے ہو چکا ہے۔