ہیلی کاپٹر حادثہ میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک، فضائیہ نے کی تصدیق کی

02:50PM Wed 8 Dec, 2021

تمل ناڈو واقع کنّور کے پاس بدھ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں ان کی بیوی مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثہ میں ائیرفورس کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بری طرح زخمی ہوئے جن کا علاج فوج کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنرل بپن راوت سمیت سبھی 13 لوگوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔