سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ جاری، 13 طلباء نے حاصل کیے 500 میں 499 نمبر
11:38AM Mon 6 May, 2019

اس مرتبہ سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ بہت بہتر ثابت ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ 13 طالب علم ایسے ہیں جنھوں نے 500 میں سے 499 نمبر حاصل کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 13 طالب علموں میں سے 8 کا تعلق اتر پردیش سے ہے جب کہ کیرالہ، گجرات، راجستھان، ہریانہ اورپنجاب سے ایک ایک طالب علم نے 499 نمبر حاصل کیے۔