کورونا کا قہر جاری، سپریم کورٹ کے 13 جج اور تقریباً 400 ملازمین پازیٹو پائے گئے
03:09PM Tue 25 Jan, 2022
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے 13 جج اور یہاں رجسٹری کے 400 ملازمین کووڈ-19 کی تیسری لہر کی زد میں آئے ہیں۔ چیف جسٹس این۔ وی رمنا نے خود منگل کو سماعت کے دوران عدالت میں کورونا کے مضر اثرات کے بارے میں یہ اطلاعات شیئر کیں۔ سماعت کے دوران ایک وکیل نے بنچ کے سامنے شکایت کی کہ ان کا کیس فوری سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درج نہیں ہے۔
اس پر چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ عدالت کے 13 جج کے ساتھ ساتھ رجسٹری کا 400 عملہ کووڈ۔ 19 سے متاثر ہے، اگر آپ کو مسائل کا علم نہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ جسٹس رمن نے مزید بتایا کہ "ہمارے ادارے تعاون نہیں کر رہے پھر بھی ہم کام کر رہے ہیں۔ براہ کرم اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔"