آج ریاست میں کورونا کے 120 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد پہنچی چھ ہزار کے پار
01:48PM Wed 10 Jun, 2020
بینگلورو: 10 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج بدھ کی شام پانچ بجے کی ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست کرناٹک میں کورونا کوڈ 19 کے 120 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 6041 کو پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک اس مرض سے 2862 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 69 افراد کی اس مرض سے موت ہوچکی ہے۔ اس طرح اب ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 3108 افراد زیر علاج ہیں۔
آج بدھ کو ریاست میں سب سے زیادہ مریض بینگلور اربن میں سامنے آئے ہیں جہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 42 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح یادگیر میں 27 معاملات، وجیاپور میں 13 معاملات، کلبرگی میں 11 معاملات، بیدر میں 5 معاملات، دکشن کینرا اور دھارواڑ میں چار چار معاملات، داونگیرے ، ہاسن اور بلاری میں تین تین معاملات، باگلکوٹ، رام نگر میں دو دو معاملات اور بیلگاوی میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
آج بھی اتر کینرا اور پڑوسی ضلع اڈپی میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔