بھٹکل میں جماعت اسلامی کی طرف سے 12 ربیع الاول کی مناسبت پر سیرت کے کتابچوں کی تقسیم
01:46PM Thu 29 Oct, 2020
بھٹکل: 29 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دنیا بھر میں جہاں فرانس میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر غم و غصہ کا اظہار کرکے مظاہرے اور احتجاجات کیے جارہے ہیں وہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو برادران وطن تک پہنچانے کے لیےآج بھٹکل میں جماعت اسلامی کی طرف سے کتابچوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
آج 12 ربیع الاول کی مناسبت سے بھٹکل کے شمس الدین سرکل اور اس کے اطراف موجود برادران وطن میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ان کتابچوں کو تقسیم کیا گیا اور اسے پڑھنے کی گذارش کی گئی۔ اس پر برادران وطن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کتابچوں کو وصول کیا۔
اس موقع پر جناب قادر میراں پٹیل، جناب محتشم اسماعیل، جناب نذیر قاضی، جناب مولانا زبیر ایس ایم، جناب صلاح الدین ایس کے، جناب محمد رضا مانوی، جناب قمرالدین مشائخ، جناب عبدالجبار اسدی اور دیگر موجود تھے۔