یکانیر ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹری سے اتریں، 5 ہلاک، متعدد زخمی
03:03PM Thu 13 Jan, 2022

مغربی بنگال کے ڈوموہانی کے قریب بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ گواہاٹی جا رہی بیکانیر ایکسپریس ٹرین کی 12 بوگیاں شام کے تقریباً پانچ بجے پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں اب تک پانچ مسافروں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک تقریباً 40 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد راحت و بچاؤ کام شروع ہو گیا۔