گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت مکمل، 12 ستمبر کو عدالت سنائے گا فیصلہ

01:19PM Wed 24 Aug, 2022

گیان واپی مسجد معاملے میں عدالت نے 12 ستمبر تک کے لئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ دونوں فریق کی سماعت پوری ہوگئی ہے۔ اب 12 ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ گیان واپی معاملے کی سماعت کے دوران اورنگ زیب کا نام بھی آگیا ہے۔ کاغذ مانگنے پر مسجد فریق کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کی زمین اورنگ زیب کی جائیداد ہے۔ اس معاملے میں مسلم فریق کی طرف سے دلیلیں پوری ہونے کے بعد آج ہندو فریق اعتراضات پر جواب داخل کرے گا۔ اس سے قبل عدالت نے مسجد فریق کے ذریعہ مسلسل اگلی تاریخ مانگنے سے وارانسی ضلع جج ناراض ہوگئے تھے۔ انہوں نے سخت رخ اپناتے ہوئے اگلی تاریخ 22 اگست مقرر کرتے ہوئے انجمن انتظامیہ پر 500 روپئے کا جرمانہ لگایا تھا۔ اگلی تاریخ یعنی گزشتہ 22 اگست کو پوری تیاری کے ساتھ آںے کے احکامات دیئے تھے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں 18 اگست یعنی جمعرات کو سماعت مقرر ہوئی تھی۔ گزشتہ تاریخ میں بھی مسجد فریق سے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے 15 دنوں کا وقت مانگا تھا۔
مسجد فریق کے وکیل کی ہوگئی تھی موت عدالت سے وقت مانگنے کے پیچھے کی وجہ بتائی گئی تھی کہ وکیل ابھے ناتھ یادو کی اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے عدالت کے سامنے درخواست رکھتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق فائل وکیل آنجہانی ابھے ناتھ یادو کے چیمبر میں ہی ہے۔ اس لئے اس معاملے میں اپنے جواب کی کاپی داخل کرنے کے لئے نئے وکیل رکھنے کی تیاری کرنا ہے۔ مسجد فریق کی طرف سے یوگیندر پرساد سنگھ نئے وکیل عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ 18  اگست کی مقرر کی، لیکن جمعرات کو سماعت کے دوران مسجد فریق نے دو نئے وکیل تو مقدمے کی پیروی کے لئے کھڑے کئے، لیکن پھر سے اگلی تاریخ دینے کی گزارش کی گئی۔ اسی بات سے عدالت ناراض ہوئی۔ واضح رہے کہ مدعا علیہ مسجد کی جانب سے شمیم احمد اور یوگیندر پرساد سنگھ عرف مدھو بابو نئے وکیل مقرر کئے گئے ہیں۔ پھر اس معاملے میں 22 اگست کو سماعت ہوگی۔
مسجد فریق کی سماعت بھی ہوئی مکمل اب تک چلی سماعت میں مسجد فریق نے جواب داخل کیا، جس پر مندر فریق کے چاروں وادنی کی طرف سے ان کے وکلا نے بحث مکمل کی۔ واضح رہے کہ مقدمے کی نوعیت یعنی 7/11 معاملے کی یہ سماعت چل رہی ہے۔ اس سماعت کے بعد وارانسی کی ضلع جج کی عدالت یہ فیصلہ سنائے گی کہ مقدمہ سننے کے لائق ہے یا نہیں۔