کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو۔ بنگلور میں کلاسس بند 12 11,10 ویں کلاسس جاری رہیں گے۔ کورونا سے نپٹنے حکومت کرناٹک کے سخت اقدامات

06:31AM Wed 5 Jan, 2022

بنگلورو 4 جنوری،2022 (سالار نیوز) کر ناٹک میں کورونا وایئرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوے کیسوں کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کرفیوکرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو کی حدود میں 10ویں اور 12 ویں جماعت کو چھوڑکر باقی تمام کلاسس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کورو نا اور اومیکرون کی تا زہ صورتحال کو دیکھتے ہوے حکومت نے ریاست میں جاری پابندیوں میں مزید سختی لانے کا فیصلہ لیا ہے اور فوری طور پر بیشتر شعبوں میں 50:50 ضابطہ نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس نفاذ کیلے احکامات جاری کر دیے گیئے ہیں۔ریاست میں کورونا وایئرس سے نپٹنے کے لیے حکومت نے ویک اینڈکر فیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک ویک اینڈ کرفیو نافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے نایئٹ کرفیو میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کیا۔منگل کی شام وزیراعلیٰ بسواراج بومیئ کی صدارت میں ہویئ اعلیٰ سطح میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر محصولات آراشوک اور وزیر صحت ڈاکٹر سدھا کر نے وزیر اعلیٰ کے ہوم آفس کرشنا میں اعلیٰ افسروں ایک طویل میٹنگ کی جس میں ریاست بھر میں بالخصوص شہر بنگلور میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں انہوں نے ریاست بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپتالوں میں علاج کے لیے دستیاب سہولتوں کی تفصیلات طلب کیں۔ ریاست بھر میں کورونا اور اومیکرون کے کیسوں میں اضافہ کی صورت میں مریضوں کے علاج کے لیے آیئ سی یو بستروں، آکسیجن بستروں، سلنڈروں، عام بستروں وغیرہ کی دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے اب تک کیے گئے انتظامات کے بارے میں انہوں نے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے نافذ ضوابط کے بارے میں بھی وزراء اور افسروں سے معلومات حاصل کیں اور زیادہ تر وزراء اور ماہرین نے کووڈ کی صورتحال کو قابو میں کرنے کیلیے دہلی ماڈل پر عمل کرنے کی سفارش کی۔ اس موقع پر آراشوک نے کہا کہ ریاست میں کورونا وایئرس کے واقعات میں کافی تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔اس لیے حکومت نے پابندیوں کے نافذ کا فیصلہ لیا ہے۔ اگر اضافہ کا رجحان جاری رہا ہے۔ اس لیے حکومت نے پابندیوں پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ کچھ اہم نکات کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو بنگلور میں کلاسس بند 12 11,10 ویں کلاسس جاری رہیں گے کورونا سے نپٹنے حکومت کرناٹک کے سخت اقدامات ویک اینڈ کرفیو۔ مزید 14 دن نایئٹ کرفیو برقرار۔ شاپنگ مالس،سنیماگھروں اور عوامی مقامات پر لوگوں کا داخلہ 50فیصدتک محدود۔ سواے 10 ویں اور 12 کلاس کے بنگلور میں تمام کلاسس بند۔ ریاست میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن مراکز کے قیام پر زور۔ شادیوں اور تقریبات میں مہمانوں کی تعداد پر پابندی، ہال کے اندر 100 مہمان، کھلے میں 200 مہمانوں کی حد مقرر۔ جمس اور سویئمنگ پولس کا استعمال کرنے والوں کی حد50 فیصد مقرر۔ کووڈ کی نگرانی کیلئے آٹھ زونس کیئلے اعلیٰ افسروں میں زمہ داری تقسیم۔ جلسوں، تقریبات اور احتجاج پر پابندی۔ بنگلورو کے تمام اسمبلی حلقوں میں کووڈ سنٹر قائم کرنے کی ہدایت۔ عبادت گاہوں میں صرف 50 لوگوں کو داخلے کی اجازت۔