ہندوستانی حکومت نے پب جی سمیت 118 چینی ایپ پر لگائی پابندی، ملک کی سلامتی کیلئے حکومت نے اٹھایا یہ بڑا قدم

04:53PM Wed 2 Sep, 2020

نئی دہلی: 2 ستمبر،20 (ذرائع) ہند چین سرحدی کشیدگی کے بیچ مرکزی حکومت نے آج سب سے مقبول ویڈیو گیم بپ جی سمیت مزید ایک سو اٹھارہ چینی ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم ملک کی سلامتی کے لئے اٹھایا ہے۔ جن چینی ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ ان میں پب جی کے علاوہ۔ پب جی موبائل لائٹ ، نارڈیک میپ ، لیوک ، وی چیٹ ورک ، وی چیٹ ریڈنگ ، علی پے ، یوکو ، لوڈو ، ایپ لاک ، لوڈو آل اسٹار اور دیگر شامل ہیں ۔