ملک کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر کورونا ویکسین کے ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ، جانئے کیا ہے اس کا مقصد
11:50AM Sat 2 Jan, 2021
کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہوگیا ۔ ملک کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے’ڈرائی رن‘ یعنی ریہرسل کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے آج ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اعلان کیا تھا۔
ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز ماہرین اور پورے ملک کے ڈرگ کنٹرولرز کی میٹنگیں ہوئیں جس میں ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریوں اور ٹیکہ کے حوالے سے آخری فیصلہ کیا گیا۔ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی مہم کے لیے وسیع تیاری کی گئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی اور اترپردیش میں اس کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں میں کورونا ویکسین کے ویکسینیشن کے لئے’ ڈرائی رن‘ کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے ۔
قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسینیشن مہم سے متعلق تمام کارروائیوں پر عملدرآمد کیا جاتاہے۔ اس سے کورونا ویکسین کے حوالہ سے تیار ’کو- ون ایپ‘ بیرونی ماحول میں مینکس کی طرح سے کام کرتا ہے ، اس کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوجائے گا اور اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔ اس سے مختلف سطحوں پر ویکسینیشن مہم میں شامل ہونے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرائی رن سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں کم از کم تین سائٹ پر ہوگا۔ کچھ ریاستیں ان علاقوں کو بھی ڈرائی رن میں شامل کریں گی،جو دوردراز ہوں اور جہاں سامان کی آمدورفت میں مشکل ہو۔ مہاراشٹر اور کیرالہ ممکن ہے کہ اپنی دارالحکومت کے علاوہ دیگربڑے شہریوں میں ڈرائی رن کریں گی