ایم ایل سی انتخابات: ریاست میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ملی 11 سیٹیں: جے ڈی ایس کو ملی دو سیٹوں پر جیت

04:10PM Tue 14 Dec, 2021

بنگلورو: 14 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی  نے قانون ساز کونسل (ایم ایل سی)  کے انتخابات میں 11 سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ اپوزیشن پارٹی کانگریس کو بھی 11 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے ۔ساتھ ہی جے ڈی ایس  کو دو سیٹوں پر اکتفاء کرنا پڑا ہے جن میں  میسور اور ہاسن کی سیٹیں شامل ہیں ، جبکہ بیلگاوی میں ایک آزاد امیدوار نے جیت حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کے 20 لوکل اتھارٹی کے حلقوں کی 25 قانون ساز کونسل (ایم ایل سی)  کی سیٹوں کے لیے 10 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 99.8 فیصد ریکارڈ وٹنگ ہوئی تھی۔