بھٹکل کے 11 سالہ طالب علم نے آل انڈیا نیشنل سب جونئیر کراٹے چمپئن شپ میں حاصل کیا تیسرا مقام: دبئی میں ہونے والی کراٹے چمپئن شپ کے لیے منتخب
02:27PM Sat 3 Dec, 2022

بھٹکل : 3 دسمبر 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دہلی میں منعقد سہ روزہ آل انڈیا نیشنلز سب جونیئر سطح کے کراٹے چمئین شپ میں بھٹکل کے 11 سالہ طالب علم فلاح ایم جے نے35 کلوگرام فائٹ/کمٹے میں حصہ لیتے ہوئےتیسرا مقام حاصل کیا ہے اور کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
فلاح ایم جے اپنے اس شعبے میں ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیل رہے تھے اب وہ ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبلیو کے ایف (ورلڈ کراٹے فیڈریشن) یوتھ کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جو کہ فروری کے مہینے میں متحدہ عرب امارات دبئی میں منعقد ہو گی۔
ان کو کراٹے میں تربیت دینے والے استاد عمار شاہ (عمار شاہ کراٹے اینڈ فٹنیس اکیڈمی) نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاح ایم جے اپنی اس کامیابی کے ساتھ ہی پورے ضلع اتر کنڑا میں اس طرز پر ریاستی چیمپئن بننے اور کرناٹک کراٹے ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلی ایتھلیٹ ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر ادارہ بھٹکلیس انہیں اور ان کے استاد کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اگلے مراحل میں ان کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہے ۔

