مہاراشٹر کے جلگاؤں میں کورونا انفیکشن کی دہشت، 11 مارچ سے

03:04PM Tue 9 Mar, 2021

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور جن علاقوں میں خطرہ بڑھا ہے وہاں سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جلگاؤں میں بھی کورونا انفیکشن کو لے کر ایک نیا اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 11 مارچ کی شب 8 بجے سے 15 مارچ کی صبح 8 بجے تک ’جنتا کرفیو‘ نافذ رہے گا۔ یہ جانکاری جلگاؤں ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے دی۔