اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس: ابو جندال سمیت 11 لوگ مجرم قرار، 10 بری

02:00PM Thu 28 Jul, 2016

نئی دہلی۔ سال 2006 میں اورنگ آباد شاہراہ پر ہتھیاروں کا ذخیرہ ملنے کے معاملے میں مکوکا کورٹ نے دہشت گرد ابو جندال کو مجرم قرار دیا ہے۔ تاہم اس کیس میں مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات ہٹا لی گئی ہیں۔ ابو جندال کو آرمس ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔ جندال سمیت 11 اور لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا ہے جبکہ 10 لوگوں کو بری کیا گیا ہے۔

مکوکا کورٹ نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی پھیلانے کی بڑی سازش تھی اور یہ (ملزم) اسے جہاد بتا رہے تھے۔ کورٹ نے اپنے آرڈر میں بولا ہے کہ 2002 کے گودھرا سانحہ کا بدلہ لینے کے لئے ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ پاکستان سے آیا۔ بتا دیں کہ 8 مئی 2006 کو مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو اطلاع ملی تھی کہ اورنگ آباد شاہراہ پر چندواڈ اور منماڈ کے درمیان کاروں میں ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کو روکا تھا، لیکن  دوسری کار وہاں سے فرار ہو گئی تھی۔