حکومت کرناٹک کی جانب سے بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس کے قیام کے لئے 10.7کروڑ روپیوں کی منظوری
02:23PM Sun 14 May, 2017
گلبرگہ (بھٹکلیس نیوز)حکومت کرناٹک نے منگل کے دن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے 26بائیو ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لئے 10.7کروڑر وپئے منظور کئے ہیں ۔ حکومت کے یہ گرانٹس سابق میں بھی نئی اختراعات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے طریقوں کو فروغ دینے ، نئی ایجادات میں مدد کرنے کا ایک حصہ ہیں۔ان ایجادات اور زاختراعات کے سوسائیٹی پر مثبت اثراأ مرتب ہوتے ہیں مانفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپس کو جو گرانٹس منظور کئے جاتے ہیں وہ25لاکھ روپیوں سے لے کر 49لاکھ روپیوں تک ہوتے ہیں تاکہ وہ مختلف حل solutionsدریافت کریں۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی حکومت کرناٹک کے ایک پریس نوٹ کے بموجب اس طرح کے اسٹارٹس کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ ایسے نئے آئیڈیاس، ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹس تیار کریں جو لوگوں کی زندگی پر واضح اندازمیں اثر انداز ہوسکیں ۔
یہ گرانٹس Proof of concept grant scheme (Idea2POC) کا ایک حصہ ہیں جو کرناٹک اسٹارٹ اپ پالیسی 2015-20کے تحت ہیں۔ وزیر انفارمیشنٹیکنالوجی مسٹر پریانک کھرگے نے فنڈنگ کے پہلے مرحلہ کے طور پر 50لاکھ روپیوں کے چیک اسٹارٹ اپس کو دئے ۔ مسٹر کھرگے نے کہا ہیکہ یہ اسکیم اینٹرپرائیزنگ بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس کے لئے شروع کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی ایجادات و اختراعات سے کرناٹک کی عوام کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرسکیں ۔انھوں نے کہا کہ مارچ کے میں سیاحت کے شعبہ میں حکومت نے تیکنالوجی کی بنیاد والے اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا ۔
تاکہ ایسے پروڈکٹس اوراختراعات تیار ہوسکیں جو کرناٹک کی قابلیت اور صلاھیتوں میں اضافہ کرسکیں ۔ریاست کرناٹک میں اسٹارٹ اپ پالیسی نومبر 2015سے شروع کی گئی تھی ۔ اس کا مقصد ریاست بھر میں تیکنالوجی کی بنیادیں رکھنے والے کم از کم20ہزار نئے اسٹارٹ اپساور 6ہزار پروڈکٹ کی بنیادیں رکھنے والی فرمس کا قیام عمل میں لانا ہے۔