انجمن کالج میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد؛ جملہ 105/یونٹ خون کا طلبہ نے کیا عطیہ
03:19PM Mon 9 Mar, 2020

بھٹکل: 9 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمیپوٹر اپلیکیشن کی جانب سے آج کالج کیمپس میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جملہ 105/یونٹ خون کا عطیہ کیا گیا۔
اس کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد پرنسپال جناب محمد محسن کے نے استقبالیہ کلمات کہے جبکہ بی بی اے فائنل کے طالب علم محمد اسید نے مہمانوں کا تعارف کیا۔
اس موقع پر بھٹکل تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو افسر ڈاکٹر سویتا کامت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خون دینے کی اہمیت بیان کی اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کو اس کے فائدے بھی بتائے۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجمن کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب نے طلبہ کے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کا ادارہ یہ چاہتا ہے کہ اس کے اداروں میں پڑھنے والے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت گار بھی بنیں اور ایک ذمہ دار شہری کا حق ادا کریں۔
افتتاحی تقریب کا اختتام جناب آفتاب قمری کے شکریہ کلمات پر ہوا۔
اس کیمپ میں 15/نرسیں اور 2/ڈاکٹروں کو خدمات حٓصل کی گئیں۔






