اترپردیش حکومت نے فیصلہ کے پیش نظر اجودھیا سمیت پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے ہیں ۔ اجودھیا میں متنازع اراضی کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ ٹیڑھی بازار سے دو پہیہ اور فوروہیلر گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگادی گئی ہے ۔ گہری جانچ کے بعد ہی عقیدتمندوں اور عام لوگوں کو جانے دیا جارہا ہے ۔Supreme Court to deliver verdict in the #Ayodhya land dispute case tomorrow. https://t.co/pC6Ri3ZhyU pic.twitter.com/H21ZG2MmSY
— ANI (@ANI) November 8, 2019
اجودھیا تنازع میں سپریم کورٹ کل صبح 10.30 بجے سنائے گا فیصلہ ، اترپردیش میں الرٹ
04:17PM Fri 8 Nov, 2019
دہائیوں قدیم بابری مسجد – رام جنم بھومی تنازع کا تاریخی فیصلہ کل ہفتہ کو ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مسلسل 40 دنوں تک سماعت کرنے کے بعد 16 نومبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے اجودھیا تنازع کی سماعت کی تھی ۔