اتر کینرا میں آج کورونا کے 103 نئے معاملات: 68 لوگ ہوئے صحت یاب
03:48PM Tue 1 Sep, 2020
کاروار: یکم ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے 103 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ آج ایک ہی دن میں 68افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی طرف ملی جانکاری کے مطابق آج ہلیال میں 29 معاملات، سرسی میں 25 معاملات، انکولہ میں 11 معاملات، ہوناور میں 9 معاملات، بھٹکل میں آٹھ معاملات، کاروار اور منڈگوڈ میں چھ چھ معاملات، کمٹہ میں چار معاملات، سداپور میں تین معاملات، یلاپور اور جوئیڈا میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ آج ضلع کے منڈگوڈ میں ایک شخص کی کورونا سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔
اب تک مجموعی طور پر ضلع میں کورونا کے 5069 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 3811 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 54 افراد کی موت ہوئی ہے۔